پریس کلب کوہلو رجسٹرڈ کاایک اہم اجلاس صدر زیب دار کی سربرائی میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر محمدطاہر مری ،نائب صدر احمد نوازمری،جنرل سیکرٹری ناظم شاہ ،انفارمیشن سیکرٹری محمد قیوم،فنانس سیکرٹری محمد یوسف،جوائیٹ سیکرٹری مجیب احمد،آفیس سیکرٹری جمال مری و دیگر ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی،
صحافیوں نے بلوچستان میں صحافت کی غیر یقنی صورت حال ، بلوچستان کے دیگر پریس کلبز کی بندش اور لاحق خطرات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کی صحافتی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر کے پریس کلب کو انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔