آرمی سربراہ کا دورہ کوئٹہ: قلات و خضدار میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ

602

پاکستان آرمی کے سربراہ کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اعلی سطحی اجلاس ۔

اجلاس میں سی پیک کی حفاظت کے لئے مکران میں آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کے مطابق پاکستان آرمی سربراہ کے دورہ کوئٹہ کے موقع میں ایک اہم اجلاس میں قلات اور خضدار میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

بند کمرے کے اجلاس میں تربت میں ایف ڈبلیو او کے ملازمین کے متحرک مسلح تنظیم بی ایل ایف کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اور ساتھ ہی اجلاس میں سی پیک کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا