بلوچ قوم پرست رہنماء اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹراللہ نذربلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں آج صبح کوئٹہ میں ہزاراہ سے تعلق رکھنے والا پانچ افراد کے قتل کی سخت مزمت کی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے پروکسی گروہوں کے زریعے کرواتی ہے جو کہ ہمیشہ بلوچوں کے خلاف فوجی آپریشن کرنے کے لیئے بہانے کے طور پر استعمال کیئے جاتے ہیں۔
I strongly condemn the killing of 5 Hazaras in Quetta by ISI proxies and it is always used as a pretext to launch operations against Baloch.
— Allah Nazar Baloch (@DrAllahNizar) October 9, 2017
یاد رہے کہ ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے میں ہزارہ برادری پر حملوں میں بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہزارہ قبیلہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ باہر ملک ہجرت کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے
کئی جلاوطن ہزارہ افراد نے ان حملوں کا الزام خفیہ ایجنسیوں اور ایف سی پر عائد کیا ہے اور دوسری جانب بلوچ قوم پرست سیاست دانوں نے بھی یہی الزام لگایا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں اور پروکسی گروپس کرتے ہیں۔
دوسری جانب کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے شیعہ مسلک کے لوگوں پر پاکستانی فوج یا مذہبی شدت پسند گروہ سعودی عرب کے کہنے پر کرواتی ہیں