پنجگور،آواران و بالگتر کے علاقوں میں فوجی آپریشن کا خدشہ

236

پاکستانی زمینی فوج و گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بڑی تعداد میں آمد، فضائی پروازیں جاری،آپریشن کا خدشہ اورگچک میں مزید چوکیوں کا قیام۔

اطلاعات کے مطابق آواران آرمی کیمپ میں پاکستانی فوج کے مزید دستے بڑی تعداد میں پہنچنے کے ساتھ دو اور گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں

نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دو گن شپ ہیلی کاپٹر ہر وقت آواران آرمی کیمپ میں موجود رہتے ہیں جنکی تعداد اب چار ہو گئی ہے جبکہ گچک کے علاقے سیاہ دمب میں ایک اور چوکی قائم کر دی گئی ہے، اس علاقے میں تین روز کے اندرچار نئی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجگور سے گچک آوران سے گچک جبکہ بالگتر سے گچک اس پورے علاقے میں اس وقت آرمی کے دو مین کیمپ اور چوکیوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہو چکی ہے

دوسری جانب آواران مین آرمی کیمپ سے زمینی فوج کی بڑی تعداد کو گچک میں نئی چوکیوں کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے جبکہ دو گن شپ ہیلی کاپٹر بھی انکے ساتھ فضائی گشت کرتے نظر آئے، مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ایک بڑے آپریشن کا خدشہ ہے۔