پسنی و کراچی سےچار افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

150

کراچی و پسنی سے فورسز و خفیہ اداروں نے 4افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزکراچی کے علاقے ملیر میں پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ہیبتان نامی ایک شخص کو دو بچوں احمد اور محمد سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے 18اکتوبر کو پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز نے ماسٹر لیاقت نامی ایک شخص کو بس سے اتار کر لاپتہ کردیا جو دشت بل نگور دمب بازار کا رہائشی بتایا جاتاہے