پاکستانی ادارے بلوچستان میں ہرارے ڈیکلیریشن کی خلاف ورزی کررہے ہیں :کچکول بلوچ

341

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) کے رہنما کچکول علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو ہرارے ڈیکلیریشن کے اصولوں سے منخرف ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ادارے بلوچستان میں ہرارے ڈیکلیریشن کے شق جو قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے بارے میں ہیں کو مکمل نظر انداز کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے پیغامات میں کئے۔

کچکول علی بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی اداروں کے اس عمل سے بلوچستان میں ظلم و بریت کو دوام پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہرارے ڈیکلریشن کی پاسداری دولت مشترکہ کے ممبرشپ کے معیار کیلئے ضروری ہے۔