بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ اور پروم کے درمیان باکاڑ کے مقام پر پاکستانی فوج کے چار گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ دو گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔