لشکر بلوچستان نےفورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول

405

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب رات 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے خضدار جناح کینٹ کے قریب پاکستان آرمی کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کئے، حملے میں قابض آرمی کے 4 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستی میڈیا حملے کی جگہ وڈھ کے علاقے میں بتا رہے ہے دراصل حملہ وڈھ کے علاقے میں نہیں بلکہ خضدار کے قریب جناح کینٹ کے مقام پر آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے۔

لونگ بلوچ نے مزید کہا کہ لشکر بلوچستان کے سرمچاروں نے گزشتہ شب پنجگور کے علاقہ گچک کرکء ڈل کے مقام پر ایف سی کے نئی قائم کئے گئے چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کئے ، حملے میں قابض ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ، حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں۔