بی آر اے نے ناصر آباد میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

239

 بلوچ ریپبلکن آرمی بی آر اے کے ترجمان سرباز نے کہا کہ گذشتہ رات ہمارے  سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ناصرآباد میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ فائرنگ سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری کاروائیاں ایک مکمل آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔