یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان میں مچھ کے قریب کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے جس سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ حملے سے ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔
مرید بلوچ نے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری یو نائیٹڈ بلوچ آرمی قبو ل کرتی ہے ۔
ترجمان یو نائیٹڈ بلوچ نے عوام کو تنبہیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ٹرین میں سفر نہ کریں کیونکہ بلوچ سرمچارکسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں اور اس طرح کے حملے بلوچستان کے آزادی تک جاری رہیں گے ۔