بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج شام ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہپ یہ حملہ گذشتہ کئی روز سے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے ردِ عمل کے طور پر کیا گیا۔ سر باز بلوچ نے کہا کہ دوران آپریشن تنظیم کے جن ساتھیوں سے رابطہ منعقطع ہوا تھا وہ تمام با خیرت سے محفوظ مقامات پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم اس چار روزہ آپریشن کے دوران فورسز نے ساتھ بے گناہ اور نہتے بلوچوں کو شہید کیا جن میں ایک کی خاندان کے پانچ افراد جن میں تین بچے شامل تھے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی خانہ بدوشوں کے مویشی قابض فورسز لوٹ کر لے گئے اور درجنوں گھروں کو بھی جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے اس دوران ایک درجن کے قریب لوگوں کو ریاستی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جو تمام مقامی مالدار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں بی آر اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کی ان بے رحمانہ کا کاروائیوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے،
تازہ ترین
ڈیرہ بگٹی: گیس فلیڈ ملازمین کا OGDCL کمپنی کے خلاف احتجاج
ڈیرہ بگٹی گیس فیلڈ میں سن کوٹہ ملازمین کا او جی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف احتجاج
ملازمین...
مشکے: تعمیراتی کمپنی کے گاڑی پر دھماکا
آواران کے علاقے مشکے میں تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آج صبح سویرے مشکے کے...
شہدائے پٹ فیڈر انسانی وقار اور حقِ حاکمیت کا استعارہ ہیں۔ بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہیدا پٹ فیڈر نے اپنی حقوق کی دفاع...
خاران: ریاستی آلہ کار نصیر عیسی زئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 10 دسمبر کو سرمچاروں...
لاہور: جمیل بلوچ نامی طالب علم جبری لاپتہ
کوہ سلیمان تونسہ کا رہائشی طالب علم لاہور سے جبری لاپتہ
تفصیلات کے مطابق طالب علم جمیل بلوچ کو...