کیچ کے علاقے تمپ سے متعدد افراد گرفتاری بعد لاپتہ
تفصیلات کے مطابق تمپ میں نظر آباد کے علاقے سے فورسز نے متعدد افراد کو تحویل میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ولید ولد سیٹ کے نام سے ہوئی ہے، مزید معلومات جاری ہیں۔
خیال رہے ضلع کیچ بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں گنا جاتاہے اور یہاں آئے روز پاکستانی فورسز کی جانب آپریشن ہوتے ہیں۔ صرف تمپ کے علاقے سے ہی اب تک سینکڑوں افراد لاپتہ بلوچوں کی فہرست میں شامل ہیں۔