بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان نساؤ میں پاکستانی مخبر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پاکستانی مخبر جو کہ مزار خان شکلانڑی مری کا بیٹا ہے، ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزار خان شکلانڑی مری اور اس کا بیٹا اور ان کے دیگر چند قریبی رشتے دار نہ صرف مخبری کرکے ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں، بلکہ لوگوں کو ورغلا کر ہتھیار ڈالنے اور سرنڈر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اور جب کوئی ان کی باتوں میں نہیں آتا تو اس کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایسے مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔
تازہ ترین
ایمان مزاری اور چیف جسٹس کے درمیان قانونی جنگ جاری، ایمان پر بی ایل...
انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے...
امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
امریکی ایوان میں جو نیا بل متعارف کیا گیا ہے، اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے پاکستانی حکام پر...
تربت: مسلح افراد نے کیش وین سے 22 کروڑ روپے لوٹ لیے
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پیر کے روز ایک سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین پر حملہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر...
مستونگ: جبری لاپتہ نوجوان عدالتی حکم پر منظر عام پر
مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے پریس کلب کے چوکیدار حاجی شاہد احمد کو...
منگچر: ایک شخص کی لاش برآمد
قلات کے علاقے منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کردیا...