کوئلہ کانوں میں مزید تین مزدور جانبحق

445

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے موصول ہونے والےتفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے ہزارہ ڈم میں واقع ایک کوئلے کے کان میں زہریلی میتھین گیس بھر جانے کے باعث تین مزدور دم گھٹنے سے جانبحق ہوگئے۔ تینوں مزدوروں کا تعلق بلوچستان کے شہر پشین سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چار دنوں کے اندر یہ دوسرا واقع ہے جس میں کانوں کے اندر انتہائی ناگفتہ با حالت اور حفاطتی آلات نہ ہونے کے باعث غریب کانکن اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جمعہ کے روز ہی اسی طرح کے ایک واقع میں چار مزدور کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس بارے میں دی بلوچستان پوسٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ بھی شائع کی تھی۔

مزدورں کے لئے مہم چلانے والوں اور ریسرچرز نے اکثر اس بات پر زور دیا ہے کہ کان کنی کے جدید طریقے لاگو کی جائیں اور کان کنوں کو ذاتی حفاظتی سامان بھی مہیا کی جائیں، جن میں سانس کے لئے ماسک، چشمے، آکسیجن سیلنڈر اور گیس کی مقدار کو بھانپنے والے آلات شامل ہیں۔