بلو چ رہنما حیربیار مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی دباؤکے باوجود کردستان ریجنل گورنمنٹ کے صدر مسعود بارزانی اور کردستان پارلیمان کے طرف سے آزادی کے ریفرینڈم پر سمجھوتہ نہ کرنا کردقوم کی آزادی کی دیرینہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی طرح کرد قوم کو بھی عالمی طاقتوں نے سامراجی پالیسیوں کے تحت تقسیم کیا اور جنگ عظیم اوّل کے بعد آزاد کردستان کے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کردقوم کو انکے دشمنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ کرد پانچ حصوں میں تقسیم ہیں ان کے پاس کوئی ریاست موجود نہیں ۔ عراق جیسے ملک کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا ہے اسی لیے ایک آزاد ملک ہی کرد قومی مفادات کی حفاظت کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کے قدرتی وسائل جیسے کہ پانی، تیل اور گیس کو قابض اقوام نے ہمیشہ اپنے لیے استعمال کیا اور ان وسائل کی وجہ سے بہت سے ریاستیں آزاد کردستان کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔ مشرق وسطی کے سب سے زیادہ جھیل اور دریا کردستان میں موجود ہیں جس سے مشرق وسطی کی عرب ریاستیں اور ترکی اپنی ملکی ضروریات پورا کرتاہے،کردستان کی آزادی سے ان ریاستوں کے تیل و گیس کے ساتھ ساتھ کردوں کے آبی وسائل پر بالادستی ختم ہوجائے گی۔ حیربیار مری نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے دباو کے باوجود کرد لیڈروں کو ریفرینڈم میں کامیابی کے بعد اعلان آزادی کرنی چاہئے شاید اس عمل کے دوران کردستان کی آزادی کو عالمی طاقتوں کی مخالفت کا سامنہ کرنا پڑے لیکن عالمی طاقتوں کو کردستان کی ضرورت ہے اسی لیے آج مخالفت کے باوجود کل یہی ممالک اپنی مفادات کی تحفظ کے لیے آزاد کردستان کو تسلیم کریں گے۔ حیربیار مری نے کہا کہ ایک صدی سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان طے پانے والی خفیہ ساہیکوس پیکوٹ معاہدے کو خطے کے لوگوں پر مسلط کیا جارہا ہے لیکن اب ان طاقتوں کو تسلیم کرنا ہوگا کہ قوموں کو تقسیم کرنے والی یہ مصنوعی لکیروں کا وقت گزچکا ہے ۔ ساہیکوس پیکوٹ معاہدہ ، ڈیورنڈ لائن یا پھر گو لڈ سمڈ لائن ہو ان تمام لکیروں کو تقسیم در تقسیم کے پالیسی کے تحت بنایا گیا جن کی حفاظت شام، عراق، ایران اور پاکستان جیسے ممالک مظلوم قوموں کا خون بہا کر کررہے ہیں۔ حیربیار مری نے کہا کہ کردستان کی آزادی کے خلاف ایران، ترکی ،شام اور عراق کا اکٹھا ہونا اور ایران اور ترکی کی کردستان ریجنل گورنمینٹ سے معاشی اور سفارتی تعلقات کے باوجود آزادی کی بھر پور مخالفت کرنا ان بلوچ سیاسی پارٹیوں کے لیے ایک تاریخی سبق ہونا چاہیے جو اب بھی یہ سوچتے ہیں کہ بلوچستان کے ایک حصے پر قابض ملک بلوچستان کے دوسرے حصے کی آزادی کی حمایت اور بلوچ جہدکاروں کی مدد کرے گا۔
تازہ ترین
تنظیمی رہنماؤں کا جیل ٹرائل، سیاسی انتقام کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہے۔...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ آج تنظیم کے گرفتار رہنماؤں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ، شاہ...
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری
جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن...
بلوچ خواتین کے نام انسداد دہشتگردی کی واچ لسٹ میں ڈالنے پر اقوامِ متحدہ...
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کے محافظوں سے متعلق نمائندہ میری لاؤلر نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی کارکنان ڈاکٹر صبیحہ بلوچ،...
چھ حملوں میں قابض فوج کے 9 اہلکار ہلاک کئے۔ بلوچ لبریشن آرمی
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے خاران، قلات، نوشکی، نصیر آباد اور...
نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی...
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی...

















































