جاوید مینگل کے صاحبزادے بہاول مینگل نے جنیوا میں ہونے والے فری بلوچستان پوسٹر مہم کے بابت پاکستان کا سوئس حکومت سے احتجاج اور پاکستانی میڈیا کے ردعمل کے بابت کہا ہے کہ آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھی پاکستانی میڈیا کو چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان میں ہونے والے ریاستی مظالم اور بلوچوں کی نسل کشی، مسخ شدہ لاشیں، جلتے گھر نظر نہیں آتے لیکن ہزاروں کلو میٹر دور جنیوا میں وہ فری بلوچستان کے پوسٹرز کو دیکھ بھی سکتے ہیں اور جھوٹی رپورٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی چال بازی، منافقت، مکاری اور دروغ گوئی کو جان چکی ہے، اب پاکستان آنسو بہا کر اور جھوٹ بول کر دنیا کو بے وقوف نہیں بناسکتا، اب فری بلوچستان کے نعرے دنیا بھر میں گونجیں گے۔