خضدار کے تحصیل نال کے علاقے ہزار گنجی میں آج صبح سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے سبب علاقے کے لوگ اپنے گهروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
علاقائی زرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، جس کی شناخت جمیل احمد ولد امیر بخش قبیلہ ساسولی کے نام ہوئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بهی ہزار گنجی میں فائرنگ سے ساسولی قبیلے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تهے۔