خضدار: فائرنگ سے میر جاوید اور انکی اہلیہ زخمی

246

دی بلوچستان پوسٹ خضدار نامہ نگار کے مطابق خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خضدار اور نال کے بیچ سمند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت میر جاوید اور انکی اہلیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہ ایک فاتحہ خوانی کیلئے خضدار جارہے تھے کہ راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دونوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔ تاہم ابتک واقعے کے وجوہات سامنے نہیں آسکے۔