جرمنی میں بلوچستان کے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا: شیر محمد بگٹی

245

بلوچ ریپبلکن پارٹی  کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز  بی آر پی جرمنی  چیپٹر   کے زیر اہتمام  جرمن شہر ڈوبلن میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمنی میں سرگرم  انسانی حقوق کے کارکنان کے علاوہ  سٹوڈنٹس  نے شرکت کی ۔شرکا سے افتتاہی خطاب کرتے ہوئے چیپٹر کے فنانس سیکریٹر ی  نجیب بلوچ نے کہا کہ پاکستانی ریاست نے  پچھلے 70سالوں سے بلوچستان  میں کشت وخوں کا بازار گرم کیا ہوا ہے انھوں نے شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح نواب اکبر خان  بگٹی سمیت    ہزاروں بلوچوں  کو  شہید اور ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ کیا گیا اس کی نظر نہیں ملتی لیکن اس سب کے بادجود عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی اداروں کی خاموشی لمہ فکریہ ہیں ان کی خاموشی کے سبب پاکستانی افواج بلوچ سرزمین پر اپنے جارحیت میں ہر گزتے لمحے کے سات شدت لاتے جارہے ہیں

سیمنار میں بلوچستان کی تاریخ پر مبنی ایک  ویڈیو شرکا کو دکھائی  گئی  سمینار کے شرکا جن میں بیشتر جرمن سرگرم کارکنان تھے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچستان کے مسلئے کو اجا گر کرنے میں بی آر پی کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

پروگرام میں  بلوچ ریپبلکن  پارٹی جرمنی چپٹر کے صدر جواد بلوچ ، نائب صدر عادل بلوچ اور فنانس سکرٹری نجیب بلوچ نے  شرکا کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کو بلوچستان میں ریاستی ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہی دی۔