تمپ ملانٹ میں فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کاحملہ ۔
تمپ ملانٹ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں سے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں سے اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی شروع ہوا۔
نمائندے کے مطابق چوکی پر حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے فورسز نے عام آبادی پر متعدد مارٹر کے گولے فائر کئے ۔
نمائندے کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے بڑے پیمانے پر علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ۔