بلوچ نیشنل موومنٹ آسٹریلیاء میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست جماعت نے یکم اکتوبر کو آسٹریلیاء کے شہر میلبورن میں بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
بی این ایم آسٹریلیاء زون کےصدر میر بلوچ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او آزاد کے کارکن بھی شرکت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ میلبورن میں پارلیمنٹ کے سامنے کیا جائیگا۔
اس سے قبل بی ایس او آزاد کی جانب سے یکم اکتوبر کو لندن میں بھی ایک احتجاجی مظاہرے کا اعلان ہوچکا ہے۔