آواران کے رہائشی سبزل ولد سردو کی مسخ شدہ لاش ڈنڈار سے برآمد

415

اطلاعات کے مطابق 20 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے ڈنڈار کولواہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سبزل بلوچ ولد سردو کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاش کل ڈنڈار سے ملی ہے۔ سبزل بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے آوارن سے تھا۔

 

سبزل بلوچ کی مسخ شدہ لاش کی برآمدگی کی تصدیق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کی ہے۔ اس سے پہلے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بی ایس او آزاد نے کہا تھا کہ گذشتہ ایک ماہ سے کولواہ کا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے، جہاں کئی لوگوں کو فورسز گرفتار کرکے لاپتہ اور کئی گھروں کو نذر آتش کرچکے ہیں۔ سبزل بلوچ انہی لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک تھے۔