آواران سے ایک بلوچ نوجوان کی لاش برآمد

146

اطلاعات کے مطابق آج صبح آواران کے علاقے قاسمی سے سے پولیس نے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش کی شناخت ہمراز ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جس کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے۔

مقتول کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ قتل کی وجہ کیا ہے اور قتل کس نے کی ہے۔