ہوشاپ کے علاقے تل میں پاکستانی فوج کا آپریشن، بلوچ مسلح تنظیم اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے پاکستانی فوج نے ہوشاپ کے علاقے تل میں آپریشن کا آغاز کیا ہے،اس آپریشن میں پاکستانی فوج اور مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس میں دونوں جانب نقصان کی اطلاع ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کے زرائع نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں بلوچ مسلح تنظیم “بلوچ ریپلیکن آرمی” سے تعلق رکھنے والے دو افراد جانبحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت چینگیز اور وشدل کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے اس آپریشن میں حصہ لینے والے زمینی فوج کو فضائی مدد بھی حاصل تھی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپ اب بھی جاری ہے، لیکن اس خبر کی تصدیق آزاد زرائع سےتصدیق ہونا ابھی تک باقی ہے۔