ہرنائی: لیمو مری سمیت چار افراد کی لاشیں تاحال فورسز کی تحویل میں

237

ہرنائی شاہرگ سے تازہ ترین اطلاع کے مطابق پانچ افراد کو فورسز نے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز نے پانچ خواتین کو مارنے اور چار دیگر کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد دیگر پانچ مردوں کو بھی قتل کردیا ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں ایک کی شناخت لیمو مری کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر چار افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی کیونکہ ان کی لاشیں فورسز کی تحویل میں ہیں اور کسی کو بھی لاشوں کے نزدیک جانے نہیں دے رہا ہے

ہمارے نمائندے نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ نصف درجن کے قریب دیگر زخمیوں کوفورسز نے اپنے ساتھ رکھا ہواہے

واضح رہے کہ شاہرگ آپریشن میں پانچ خواتین کو فورسز نے فضائی بمباری کرکے قتل کردیا  ہے