کولواہ میں پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری

168
File Photo

کولواہ وگردونواح میں پاکستانی فو رسز کی آپریشن شروع،

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کو علی الصبح پاکستانی فورسزنے کولواہ و گردونواح کے علاقوں شاپکول اور جت کے پہاڑی سلسلوں میں فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ پانچ جیٹ طیارے و ہیلی کاپٹرآبادیوں پرفضائی بمباری کر رہے ہیں جبکہ زمینی فوج بھی بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچ گئی ہے،کئی ٹرک اور بکتر بندگاڑیوں میں سوارفورسز نے کولواہ اور گردونواح کے آبادیوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے،لوگ محصور ہیں،کسی کی بھی آمدو رفت کی پابندی ہے۔زمنی فوج گھر گھر تلاشی و خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور لوٹ مار کر رہی ہے۔

آبادیوں پر فضائی بمباری سے ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔