بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تربت میں سی آئی اے پولیس کے مرکز پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس موقع پر ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پورے مکران میں مقامی پولیس اور دیگر انتظامی ادارے حد سے زیادہ ریاست کے مفادات کے تحفظ میں سرگرم نظر آتے ہیں اس سے قبل یہ ادارے بلوچ مفادات کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کرتے تھے مگر حالیہ دنوں میں وہ ریاست کے لئے کچھ زیادہ ہی وفاداری کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں
لہذا یہ حملہ ایک تنبیہ ہے کہ وہ بلوچ مفادات کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کریں ورنہ بصورت دیگر یہ حملے شدت اختیار کر سکتے ہیں