کیچ: بلیدہ میں نامعلوم سمت سے فائر کیئے گیئے راکٹ ایف سی چوکی سے ٹکرا گئے۔ جوابی کاروائی میں فورسز نے مارٹر گولے داغے جن میں سے ایک سول آبادی میں آگری۔
زرائع کےمطابق کیچ کے علاقے بٹ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے ایف سی چوکی پر دو راکٹ کے گولے داغے، جوابی کاروائی میں فورسز نے مارٹر گولے فائر کرنا شروع کردیئے، جن میں سے ایک گولہ محمد عارف نامی شخص کے گھر پر آگرا۔ اس واقعے میں عارف کی دو بیٹیاں دس سالہ راشدہ اور آٹھ سالہ عارفہ دید زخمی ہوگئیں۔
دونوں زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ واقعہ کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔