بلوچستان سے باہر کے ڈاکٹروں کا انتخاب قابل افسوس ہے: بلوچ ڈاکٹر فورم

322

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حال ہی میں بلوچستان میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بلوچستان سے باہر کے ڈاکٹروں کا انتخاب قابل افسوس ہے اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.
ترجمان نے کہا پہلے غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں ٹیکنیکل لوگوں کی کمی کو جواز بنا کر باہر کے لوگوں کو بلوچستان کے کوٹہ کی سیٹیں دی جاتی رہیں لیکن اب اسطرح کے جواز قابل قبول نہیں .حال میں ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ تحریری امتحان میں بلوچستان کے مقامی ڈاکٹروں کا پاس ہونے کے باوجود انتخاب نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. اور بلوچستان کے مقامی ڈاکٹروں کو نظرانداز کر کے باہر کے لوگوں کو پوزیشن پے لانا بلوچستان کے ڈاکٹروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور اسطرح اقدامات کے آج آواز بلند نہیں کی گئی تو مستقبل میں اسطرح نتائج خطرناک ہو گے.
ترجمان نے آخر میں بلوچستان میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اپنے اسطرح کے فیصلوں پر نظرثانی کریں اور بلوچستان کے علاقی ڈاکٹروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیں کیونکہ علاقوں میں یہاں کے ڈاکٹرز باہر سے آئیے لوگوں سے بہتر کام کر سکتے ہیں.