امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہران کے جنوبی علاقے کھریزک میں واقع ایئربیس میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور دو سپاہی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والا فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئرفورس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایرانی فوج نے اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ملٹری فائرنگ رینج میں پیش آیا۔ فوج کے مطابق ممکن ہے کہ حملہ کرنے والا فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فائرنگ کی پریکٹس کے دوران حادثاتی طور پر بندوق کا رخ فوجیوں کی جانب ہو گیا ہو
تازہ ترین
بی ایس او کی سینٹرل کمیٹی اجلاس، جیئند بلوچ کی صدارت میں منعقد
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کا تیسرا دو روزہ اجلاس مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ کے زیرِ صدارت شال میں منعقد ہوا...
قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر قبضہ کرکے 29 اہلکاروں کو ہلاک کردیا...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مورخہ 16 نومبر...
شعبان سے اغوا ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی حکومت سے فوری بازیابی...
بلوچستان کے علاقے شعبان سے 20 جون 2024 کو اغوا ہونے والے 7 افراد کے اہل خانہ نے چھ ماہ گزر جانے...
بھارت کا کامیاب ہائپرسونک میزائل تجربہ
نئی دہلی: بھارت نے اپنے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی...
وطن کی دفاع میں شہید ہونے والے ساتھی سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12 نومبر 2024 کو...