اطلاعات کے مطابق مند دریا کے علاقے ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، دو اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق آج شام ایرانی باڈر سے ملحقہ علاقہ دریا چم ایف سی چیک پوسٹ کے قریب کیمپ کیلئے پانی لیجانے والے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے مند سے تربت روانہ کردیا گیا۔