بلوچستان: چمن میں دھماکہ سینئر افسر ہلاک

141

بلوچستان کے شہر چمن میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے ایک سینیئر افسر ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نامعلوم افراد نے بوغرہ روڈ پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب قلعہ عبداللہ کے ایس ایس پی ساجد مہمند کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ایس ایس پی کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور ان کے محافظوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں آٹھ عام شہری شامل ہیں جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن منتقل کیا گیا ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں سے سات کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔