خاران میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

71

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات بلوچ سرمچاروں نے خاران شہر کے سبزی منڈی کے قریب پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کو کبھی ہدف بنانا ہمارا مقصد نہیں رہا ہے مگر پولیس کے اہلکاروں نے بلوچ جہد کاروں اور ہمدردوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔

پولیس کو منتبہ کرتے ہیں کہ مظلوم عوام کے خلاف اپنا رویہ درست کریں وگرنہ مستقبل میں شدید حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔