پنجگور: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

78
File Photo

پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کیمپ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق آج شام پنجگور کے علاقے بالگتر چیری گڈگی کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے کیا

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی غیر مصدقہ اطلات بھی موصول ہوئی ہے۔

تاہم سرکاری ذرائع سے نقصانات کے حوالے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے ان علاقوں میں اکثر بلوچ مسلح تنظیمیں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے اطلاعات موصول ہوتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔