تفتان: لیویز تھانے میں ایف سی اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج

355

فرنٹیئر کور کے اہلکار کے خلاف ایف آئی آر لیویز تھانہ تفتان میں درج کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان کے لیویز تھانے میں فرنٹیئرکور کے اہلکار کی جانب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے شہری پر مبینہ تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

تفتان کلی اسٹیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے سائل محمد رمضان نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے گھر سے تفتان بازار آرہا تھا کہ کلی سے آئے ہوئے دیگر گاڑیوں کے ہمراہ بمقام لنک روڈ پھاٹک پر زائرین کی آمد کی وجہ سے مین روڈ سے فاصلے پر گاڑی روکے ہوئے تھے کہ اسی دوران فرنٹیئر کور اہلکار نائک اکبر نے سائل کے گاڑی پر ڈنڈے مار کر انہیں مالی نقصان پہنچایا۔

محمد رمضان کا مزید کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار کو منع کرنے پر انہیں مزید نقصان دینے کی دھمکیاں دی گئی۔

دریں اثناء سماجی حلقوں کی جانب سے محمد رمضان کے ساتھ پیش آنے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف سی اہلکار کی جانب سے انہیں بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے۔

تفتان میں دکاندار اور دیگر تاجروں نے ایف سی اہلکاروں کی آئے روز بدمعاشی اور غیر مناسب رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اہلکار بلاوجہ سڑک کنارے گاڑیوں کو نقصان دے کر علاقے کے لوگوں کا معاشی قتل عام کررہے ہیں ۔

واضح رہے تفتان میں ہزاروں لوگوں کا روزگار بارڈر سے مسنلک ہے جبکہ ایران جانے والے زاہرین اسی شہر سے گزرتے ہیں۔ زاہرین کی سیکیورٹی وجوہات کے سبب اکثر مین آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی جاتی ہے۔