بلوچستان : مچھ شہر میں قائم ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ

359

بولان کے علاقے مچھ ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مچھ شہر کے قریب قائم ایف سی کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔

گذشتہ رات دو بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں مقامی زرائع کے مطابق ایف سی کیمپ پر حملے کے وقت کئی راکٹ کے گولے مچھ جیل میں جاگرے ۔

تاہم ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی مچھ کے قریب فورسز کی گاڑی کو دوران سرچ آپریشن بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  آب گم میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر گذشتہ شب حملے کے بعد فورسز کی جانب سے آج صبح سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کئی افراد کو گرفتار کرکے ایف سی کیمپ منتقل کیا گیا۔

جبکہ شام کے وقت سرچ آپریشن میں مصروف فورسز کے اہلکاروں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ کا نشانہ بنا۔

دوسری جانب بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جینئد بلوچ نے مچھ و آس پاس کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گذشتہ شب آب گم میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر 82 ایم ایم راکٹوں سے حملہ کرکے کیمپ کو نشانہ بنایا، دوطرفہ فائرنگ میں کیمپ کے حفاظت پر معمور متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور کیمپ کو نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ آج صبح فورسز نے مچھ اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردی اور بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناکر متعدد بلوچوں کو گرفتار کرکے ایف سی کیمپ مچھ منتقل کردیا۔ شام کے وقت سرچ آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو بلوچ سرمچاروں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔