تربت پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں : جیئند بلوچ ترجمان بی ایل اے

322

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تربت میں سی آئی اے پولیس کے مرکز پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس موقع پر ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پورے مکران میں مقامی پولیس اور دیگر انتظامی ادارے حد سے زیادہ ریاست کے مفادات کے تحفظ میں سرگرم نظر آتے ہیں اس سے قبل یہ ادارے بلوچ مفادات کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کرتے تھے مگر حالیہ دنوں میں وہ ریاست کے لئے کچھ زیادہ ہی وفاداری کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں
لہذا یہ حملہ ایک تنبیہ ہے کہ وہ بلوچ مفادات کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کریں ورنہ بصورت دیگر یہ حملے شدت اختیار کر سکتے ہیں