خضدار ڈاکٹروں کو دھمکی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تحقیات کی جائے – ینگ ڈاکٹرز

134

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ مورخہ 30 جون بروز جمعہ کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں مریضوں کے لواحقین کی طرف سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کے اوپر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 30 جون بروز جمعہ شام 8 بجے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دو مریض انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے گئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف نے فوراً ابتدائی علاج شروع کر دیا اور فوراً ان کو کراچی اور کوئٹہ ریفر کردیا مگر سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ایک مریض دم توڑ گیا، بعد میں مشتمل لواحقین نے ڈاکٹروں کے اوپر تشدد کیا اور ہسپتال میں تھوڑ پھوڑ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہسپتال انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر خضدار اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جائے اور ہسپتال کو سیکورٹی فراہم کی جائے ،

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک پی ایم اے خضدار اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان خضدار مشترکہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں او پی ڈی سروسز سے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، شرپسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو سخت احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا ۔