بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے بلور اور سگک کے درمیان واقع تھِنگ میں قابض فوج کے سات موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا۔ قافلے میں شامل اگلی دو موٹر سائیکلیں شدید حملہ کی زد میں آئیں، جبکہ پچھلی موٹرسائیکلیں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ان پر سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ثاقب نامی ایک میجر بھی شامل ہے۔ حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقے سی پیک منصوبے کے روٹ سیکشن M8 پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید فوجی جارحیت کی زد میں ہے۔ سیکورٹی کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر فوجی آپریشنوں کے نام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ پاکستانی فوج کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان سے مقامی آبادی کا خاتمہ کرکے بلوچ وسائل کو آسانی سے لوٹ سکے۔ ہم چین کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس کا سی پیک اور بلوچستان میں دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری نقصان کا سودا ہے۔ وہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دینے سے باز آئے۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔