بلوچ وطن کے ملکیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔ بی ایس او پجار

186

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے بلوچستان یونیورسٹی کے یونٹ باڈی اجلاس منعقد اکرم بلوچ یونٹ سیکٹری جبکہ شہزاد بلوچ ڈپٹی سیکرٹری منتخب ۔اجلاس میں سی سی ممبران منصور بلوچ وسیم بلوچ و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے کہا بلوچ وطن پہ ریاستی اداروں کی پالیسیوں کو رد کرتے ہیں بلوچستان میں فوجی آپریشن اور طاقت کے زور پہ معدنیات کو لوٹنا کسی صورت قبول نہیں کرینگے بلوچ نوجوان شعوری طور پر ان تمام مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں ، جہاں کئی ہمیں لاپتہ کیا جاتا ہے تو کئی ہمیں ویرانوں میں قتل کرکے ہماری لاش جنگلی جانوروں کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے تاریخ اس بات کا ثبوت ہے کے ہم نے کبھی ظالم اور ظلم کے سامنے سرنڈر نہیں کیا ۔ بلوچ کل بھی اپنے وطن کا مالک تھا آج بھی مالک ہے لیکن بلوچ وطن پہ ہر ایک میگا پراجیکٹس کو پنجاب کے ترقی کے لئے شروع کرکے بلوچ قوم کی نسل کشی شروع کی جاتی ہے بلوچ نوجوان تعلیمی اداروں میں طلباء کی ذہنی حوالے سے تربیت کرے اپنے وطن اور اپنے قوم پہ ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے کے ہم بہ حیثیت قوم ان مظالم کا مقابلہ کرے ۔

منصور بلوچ وسیم بلوچ ملک اللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول زبوں حالی کا شکار ہیں لیکن حکومت کمیشن اور کرپشن کے منتظر ہے بجٹ کے بعد اب ان افراد کا پتہ لوگوں کے بیٹھکوں میں ہوگا جہاں سالوں پہلے انتقال کرنے والے افراد کی فاتحہ خوانی کرینگے ٹھکیدار اور محکموں کے افسران کے ساتھ دعوت اور لوگوں کو رشوت خوری پہ لگا کر اپنے انتخابی مہم کو چلائیں گے ترقی اور خوشحالی کے نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو عوام اس بار پہچان لے ۔

آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین منصور اور ممبران وسیم بلوچ ملک اللہ کے نتائج کے مطابق یونٹ سیکرٹری اکرم بلوچ ڈپنی یونٹ شہزاد بلوچ منتحب ہوگئے۔