پاکستانی فورسز کا ساتھ دینے والوں کونشان عبرت بنایا جا ئیگا – بی ایل ایف

422

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مہینے سرمچاروں نے ایک ریاستی آلہ کار مخبر کو گرفتار کیا۔ چار جنوری کو یونس ولد عبدالحق سکنہ تمپ سرنکن کو گرفتار کیا اور بلوچ نسل کشی، فوجی آپریشن اور بلوچوں کے اغوا میں ملوث ہونے کی اعتراف کے بعد موت کی سزا دیکر دس جنوری کو سزائے موت پر عملدرآمد کرکے ہلاک کیا۔ اس نے اپنے پیشرواور نیٹ ورک کے تمام ساتھیوں بھی نام دیئے ہیں جو ہمارے نشانے پر ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ہماری مسلسل اپیل کے باوجود ایسے لالچی اور کم ظرف کوئی سبق حاصل نہیں کر رہے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ ہماری نظروں اور مشاہدات سے بچ سکتے ہیں۔ سب کو اسی طرح نشان عبرت بنایا جا ئیگا۔ دشمن پاکستان آج بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے۔ اس کا ساتھ دینے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ پاکستان کی اس چال کو ہر ایک کو سمجھنا چاہئے کہ وہ لالچ اور دھوکے سے بلوچوں کو اس غلیظ کام میں شامل کرواتا ہے تاکہ وہ اپنے ہی بلوچوں کا نشانہ بنے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ نسل کشی ، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث پاکستان فوج اور اس کے مخبروں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔