اوتھل: مختلف گوٹھوں میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی

151

لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے نواحی علاقہ ریٹالڑہ کے مختلف گوٹھوں میں گیسٹرو کی وباءپھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے شب لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل کے علاقہ ریٹالرہ گیسرو کی وباءپھیل گئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر چلتے ہی ڈی ایچ او اوتھل عبدالحمید بلوچ اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریحان حمید بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل و پیرا میڈیکل کی ایک ٹیم تشکیل دےکر متاثرہ گوٹھوں علی محمد بلوچ گوٹھ، شیر محمد گنگہ گوٹھ، بلال خاصخیلی گوٹھ، ریٹالڑہ اور ملحقہ علاقوں میں روانہ کردی متعلقہ ٹیم پہنچ کر علاج و معالجہ شروع کر دیا تقریباً 72 افراد کا چیک اپ کیا گیا جن میں بیشتر کی حالت نازک تھی جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور ڈی ایس ایم لسبیلہ ریحان حمید بلوچ نے بتایا ہے کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی تو ہم نے آفیسرز کی سربراہی میں ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دے کر متاثر علاقوں میں روانہ کردی اور انہوں نے وہاں پر پہنچ کر علاج شروع کردیا ہے سیمپل اکٹھا کر لیے ہیں اور اب صورتحال کو کنٹرول میں لایا گیا ہے اور محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ پوری کوشش کررہا ہے کہ وباءپر مکمل قابو میں پالیا جائے اور انشاء اللہ وباءکو قابو میں پانے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے ۔

جبکہ علاقائی لوگوں نے بھی ڈی ایچ او لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور ڈی ایس ایم لسبیلہ ریحان حمید بلوچ کے شکر گزار ہیں جن کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر گیسرو کے مریضوں علاج کیا۔