تربت میں خاتون کی خودکشی کی کوشش

280

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات ہیں کہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

واقعہ تربت کے علاقے آپسر ڈکی بازار کے مقام پر پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق آپسر ڈاکی بازار میں بنت دلپل نامی خاتون نے زہریلی مواد پی کر خودکشی کی کوشش کی مگر اہل خانہ کی بروقت ہسپتال پہنچانے کے باعث ڈاکٹروں نے خاتون کی زندگی بچالی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز آپسر بلوچی بازار میں ایک خاتون نے خودکشی کی تھی۔ اسی طرح ایک ہفتہ قبل مولا بخش نام کے نوجوان کے خودکشی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

ضلع کیچ میں گذشتہ دس دنوں کے دوران خودکشی کی یہ تیسری رپورٹ ہے۔