بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

720
فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کی سفارش کی تھی، صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے۔

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی-

سمری کے مطابق پاکستانی فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات ہوگی-

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کردے گی۔

واضح رہے کہ سابقہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے باعث مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے دارالحکومت کے علاوہ چار صوبوں میں دفعہ 144 بھی ناٖفذالعمل ہے، جب کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کی گئی ہے۔