صوبائی حکومت نے بلوچستان یونیورسٹی کے بارہ سے زائداساتذہ کی بیرون ممالک میں روپوشی پر پاسپورٹس کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے-
بلوچستان یونیورسٹی کے بارہ سے زائداساتذہ کی بیرون ممالک میں روپوشی کے معاملے پر صوبائی حکومت نے ان اساتذہ کے پاسپورٹس کی منسوخی اور ان پر خرچ کی گئی رقم وصولی کیلئے ایف آئی اے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے-
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے 30 اساتذہ چار سال قبل حکومت کے خرچ پر اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک گئے تھے تاہم بارہ سے زائد اساتذہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آنے کے بجائے بیرون ممالک میں روپوشی اختیار کرلی ہے-
بلوچستان حکومت نے ان اساتذہ کی اعلی تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے تھے بلوچستان حکومت نے بیرون ممالک میں روپوش اساتذہ کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان پر خرچ کی گئی رقم بھی وصولی کیلئے ایف آئی اے سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر لانگو نے بھی صوبائی حکومت کو ان اساتذہ سے رقم کی وصولی کی ہدایت کی تھی۔