مچھ فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری

415

بلوچستان کے علاقے مچھ اور بولان سے متصل علاقوں میں پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن تاحال جاری ہے، مذکورہ علاقوں میںفوجی ہیلی کاپٹر فضاء میں دیکھے گئے۔

بولان کے علاقے سارو و مچھ کے پہاڑی سلسلوں میں سات تاریخ کو شروع ہونے والی فوجی آج بھی جاری رہی، فوجی ہیلی کاپٹروںکی آمد ورفت بھی جارہی رہی جبکہ بعض مقامات پر دھواں اٹھتی دکھائی دی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مختلف مقامات پر لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے مذکورہ علاقوںکو جانے والے راستوں پر فوجی اہلکاروں کیجانب سے ناکہ بند بدستور قائم ہے۔

چودہ روز سے جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے حکومتی حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ کئی افراد آپریشن کےباعث علاقے میں محصور ہوچکے ہیں۔

فوجی آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر موبائل سروسز بھی معطل کردیئے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث علاقائی افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑررہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کیبندش سے وہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت بھی دریافت نہیں کرپارہے ہیں۔

گذشتہ دنوں آپریشن کے دوران مقامی خاندان کی حراست بعد گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھی تاہم آپریشن کے باعث تاحالاس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔