جنوبی وزیرستان: پاکستانی فوجی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

454

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شنوارسک میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 8 افراد سمیت ایک پاکستانی سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افراد کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 کو ہلاک کردیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاکستان فوج کے مطابق مارے گئے مسلح افراد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاکستانی فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی حامد رسول ہلاک ہوگیا جبکہ کیپٹن رینک کے دو آفیسران زخمی ہوئے ہیں۔