جھل مگسی فائرنگ: 4 افراد ہلاک

287

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں

 حکام کے مطابق جھل مگسی میں ڈاکوؤں کی باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے خواتین و بچوں سمیت چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ سوئجہ لیویز چوک پوسٹ کے قریب پیش آیا جبکہ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

ہلاک افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع آواران میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ افراد کا تعلق ضلع خضدار کے علاقے سوراب سے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔