ژوب: مرکزی شاہراہ پر ڈکیتی کے واقعات، ڈرائیوروں کا احتجاج

200

ژوب مرکزی شاہراہ پر ڈکیتی کیخلاف احتجاجاً شاہراہ بند کردیا، کوئٹہ سے ژوب شاہراہ نسی کے مقام پر ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق رات گئے ژوپ مرکزی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے متعدد بسوں کو لوٹ کر ڈرائیوروں سے دس لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے جس کی خلاف بس ڈرائیور گذشتہ دس گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں-

مظاہرین کا کہنا ہے آئے روز ڈکیتی کے واردات ہوتے رہتے ہیں انتظامیہ سے کئی بار شکایات کرنے کے باوجود ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے، بس ڈرائیور اور مسافر شاہراہ پر چوروں کے رحم کرم پر ہیں-

ادھر احتجاج کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

مظاہرین کا مزید کہنا تھا جبکہ ڈی سی اور انتظامیہ ہمیں یقین دہانی نہیں کراتی کہ ژوب شاہراہ پر ڈکیتی کے واقعات کی روم تھام کے لئے حقیقی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں جائینگے تب تک بس ڈرائیور اور مسافر اپنا احتجاج جاری رکھینگے-