ڈنڈار سے ایک شخص کی لاش برآمد

435

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا-

کیچ انتظامیہ کے مطابق لاش تربت کے رہائشی بہرام ولد گل محمد کی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈنڈار نیب پھینک دیا گیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مزیدتفتیش مقامی  پولیس کررہی ہے۔